ایکس پراب آڈیو ؍ویڈیو کال کی سہولت کمپنی نے ابتدائی ورژن متعارف کردیا

   

واشنگٹن :سربراہ ایکس ایلون مسک نے پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے اس فیچر کے متعلق اطلاع دی اور لکھا کہ ایکس پر آڈیو اور ویڈیو کال فیچر کا ابتدائی ورژن آگیا ہے۔فیچر کے ساتھ ایکس کی جانب سے ایپ کی سیٹنگ میں ایک نیا ٹوگل بھی پیش کیا گیا ہے جس کی مدد سے فیچر کو کھولے یا بند کیے جانے کے ساتھ جن لوگوں کے ساتھ فیچر استعمال کرنا ہے ان کا تعین کیا جاسکے گا۔ٹوگل میں پیش کیے جانے والے آپشن صارفین کو ایڈریس بک میں موجود افراد، فالو کیے جانے والے لوگ، تصدیق شدہ صارف یا تین خصوصیت بیک وقت رکھنے والوں کو کال کرنے کی سہولت دے گا۔صارف ڈی ایم (ڈائریکٹ میسج) میں جا کر کسی دوسرے صارف کو کال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسکرین پر اوپر کی جانب دائیں طرف فون کے نشان کو دبا کر آڈیو یا ویڈیو کال کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے فی الحال یہ فیچر صرف آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہے اور اینڈرائیڈ صارفین کیلئے اس کا اجراء جلد متوقع ہے۔ البتہ کمپنی کی جانب سے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔