ایکناتھ شندے گروپ کو الیکشن کمیشن نے دیا ‘دو تلوار اور ڈھال’ کا انتخابی نشان

   

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے شیوسینا کے ایکناتھ گروپ کو ‘دو تلواریں اور ڈھال’ کا انتخابی نشان الاٹ کیا ہے ۔ کمیشن نے کل ان کی پارٹی کو بالا صاحبچی شیوسینا کا نام دیا تھا ۔ الیکشن کمیشن نے اس سے پہلے پیر کو مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے کی قیادت والے گروپ کی جانب سے شروعات میں سونپی گئی انتخابی نشانات کی فہرست کو خارج کردیا تھا ۔ اس کے بعد شندے گروپ نے بالا صاحبچی شیوسینا کیلئے اپنے پسند کے تین نئے انتخابی نشانات کی فہرست منگل کو الیکشن کمیشن کو سونپی تھی، جس میں پیپل کا پیر ، دو تلوار اور ڈھال اور سورج شامل تھا ۔