ایکناتھ شنڈے نے خود شیوسینا چھوڑ دی الیکشن کمیشن کو ادھو ٹھاکرے گروپ کا جواب

   

نئی دہلی : شیوسینا میں کس گروپ کو پارٹی کا نام، انتخابی نشان اور دیگر متعلقہ چیزوں پر دعویداری میں کامیابی حاصل ہوتی ہے، اس کیلئے جاری جدوجہد میں سابق چیف منسٹر مہاراشٹرا ادھوٹھاکرے نے آج الیکشن کمیشن سے کہا کہ ایکناتھ شنڈے زیرقیادت گروپ تیرکمان کے انتخابی نشان پر دعویداری نہیں کرسکتا کیونکہ وہ اور ان کے کیمپ کے دیگر ایم ایل ایز نے خود پارٹی چھوڑدی۔ کمیشن نے شنڈے کی دعویداری پر ٹھاکرے ٹیم سے جواب طلب کیا تھا۔ ممبئی کے اسمبلی حلقہ اندھیری ایسٹ میں ضمنی چناؤ ہونے والا ہے جو ٹھاکرے حکومت کی بیدخلی کے بعد پہلا انتخابی مقابلہ ہے۔