ایکناتھ شنڈے کی پارٹی کو دو تلواریں اور شیلڈ کا نشان

   

ممبئی ؍ نئی دہلی : الیکشن کمیشن نے بالاصاحبچی شیوسینا پارٹی کو دو تلواریں اور شیلڈ کا انتخابی نشان الاٹ کیا ہے۔ یہ پارٹی چیف منسٹر مہاراشٹرا ایکناتھ شنڈے کی زیرقیادت ہے۔ اندھیری ایسٹ اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن نے شنڈے کی پارٹی کیلئے عبوری انتظامات کئے ہیں تاکہ وہ اپنا امیدوار میدان میں اتار سکے ۔کل الیکشن کمیشن نے شیوسینا کی ادھو ٹھاکرے اور ایکنا شنڈے گروپ کو نیا نام اور انتخابی نشان الاٹ کیا تھا۔ کمیشن نے شنڈے گروپ کا نام بالا صاحبچی شیوسینا جبکہ ادھو ٹھاکرے گروپ کو شیوسینا ادھو بالا صاحب ٹھاکرے نام دیا گیا۔ وہیں ادھو گروپ کو مشعل کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے۔ دوسری طرف ترشول اور گدا مذہبی وجوہات سے اور اگتا سورج دوسری پارٹی کا انتخابی نشان ہونے کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے شنڈے گروپ کو تینوں میں سے کوئی انتخابی نشان نہیں دیا۔ کمیشن نے ان سے نئے انتخابی نشان کی تجویز منگل کی صبح 10بجے تک مانگی تھی۔ الیکشن کمیشن نے آج شنڈے گروپ کو دو تلوار اور شیلڈ کا انتخابی نشان الاٹ کردیا ہے۔