اسمبلی کا 2 روزہ خصوصی اجلاس طلب کرنے کابینہ کا فیصلہ
ممبئی : شیوسینا اور بی جے پی اتحاد کے ساتھ آج مہاراشٹرا میں شیوسینا کے باغی لیڈر ایکناتھ شنڈے نے چیف منسٹر اور فڈنویس نے ڈپٹی چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیا۔ ہفتہ 2 جولائی کو شنڈے اسمبلی میں اکثریت ثابت کریں گے جبکہ اسمبلی اسپیکر کا بھی ہوگا ۔ گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے وزیر اعلی ایکناتھ شندے سے ہفتہ یعنی 2 جولائی کو اکثریت ثابت کرنے کیلئے کہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مہاراشٹرا کابینہ نے دو دنوں کیلئے ریاستی اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے وزیر اعلی ایکناتھ شندے سے ہفتہ یعنی دو جولائی کو اکثریت ثابت کرنے کیلئے کہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مہاراشٹرا کابینہ نے دو دنوں کیلئے ریاستی اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس کے پہلے دن اسمبلی اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔ نانا پٹولے کے استعفیٰ کے بعد سے اسپیکر کا عہدہ خالی ہے۔ شوسینا کے لیڈر ایکناتھ شنڈے نے جمعرات کو مہاراشٹر کے چیف منسٹر کے طور پر حلف لیا جبکہ بی جے پی کے دیویندر فڈنویس نے نائب وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالا۔ گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے شام ساڑھے سات بجے کے بعد جنوبی ممبئی میں واقع راج بھون میں انہیں عہدہ کا حلف دلایا۔ شنڈے نے اس دوران آنجہانی شیوسینا لیڈر بال ٹھاکرے اور آنند دگھے کو خراج عقیدت پیش کیا۔