کیٹو۔30 جولائی ۔ ( یو این آئی) ایک مسلح حملے کے بعد تین منزلہ مکان میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ۔ یہ واقعہ منگل کی صبح ایکواڈور کے تشددزدہ ساحلی صوبے مانابی میں پیش آیا۔ آن لائن اخبار پریمیسیاس کے مطابق، یہ حملہ ایک ایسے علاقے میں ہوا ہے جہاں حالیہ دنوں میں جرائم کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ ہنگامی ہاٹ لائن رپورٹ کے بعد پولیس کو جائے وقوعہ پر بھیجا گیا ، اور ابتدائی تحقیقات کے نتائج سے پتہ چلا ہے کہ حملہ آوروں نے متاثرین پر گولیاں چلائیں ۔ہلاک ہونے والے میں سے چار کے مختلف جرائم کے مجرمانہ ریکارڈ تھے ، جن میں غیر قانونی ہتھیار رکھنا ، ڈکیتی ، قتل اورممنوعہ مادوں کی اسمگلنگ شامل ہیں۔ ان میں پانچواں شخص 16 سالہ لڑکا تھا ۔