ایکواڈور میں شدید بارش، 11 افراد ہلاک

   

کوئٹو: ایکواڈور کے دارالحکومت میں سیلابی ریلوں کی وجہ سے 11 افراد ہلاک جبکہ 32 لاپتہ ہو گئے ہیں۔ گزشتہ دو دہائیوں کے بعد ہونے والی ریکارڈ شدید بارش کوئٹو میں نہ صرف سیلاب کا باعث بنی بلکہ لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ ماہرین عالمی سطح پر شدید موسمی حالات کی وجہ ماحولیاتی تبدیلیوں کو قرار دیتے ہیں۔