کوئٹو، 25 مئی (یو این آئی) ایکواڈور کے صدر جمہوریہ ڈینیل نوبوا نے ہفتہ کے روز کوئٹو میں قومی اسمبلی کی تقریب میں اپنی پہلی مکمل مدت کے لیے حلف لیا۔اپریل میں دوبارہ انتخاب جیتنے والے 37 سالہ تاجر پیشہ لیڈر نے 2023 کے آخر میں وسط مدتی الیکشن جیتنے کے بعد اپنی ابتدائی 18 ماہ کی مدت پوری کر لی ہے ۔ ان کی نئی مدت کار 2029 تک رہے گی۔مسٹر نوبوا نے حکمرانی کے لیے نیا طریقہ اختیار کرنے کا عہد کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم روایتی طریقے توڑنے آئے ہیں۔