ممبئی ۔ 30 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : فلم ایکٹر سونوسود نے گورنر مہاراشٹرا بھگت سنگھ کوشیاری سے ہفتہ کو راج بھون میں ملاقات کی تاکہ انہیں فلاحی و امدادی کاموں سے واقف کرایا جائے جو وہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے درمیان میگرئنٹس کی مدد کے لیے کررہے ہیں ۔ سونو نے میگرئنٹس کو دیگر ریاستوں میں واقع ان کے آبائی مقامات کو پہنچانے کے لیے بسوں کا انتظام کیا جس کے لیے ان کی کافی تعریف ہورہی ہے ۔۔