ایکیوپمنـٹ فیاکٹریز میں اپرنٹس شپ

   

حیدرآباد ۔ 8 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : آرڈیننس ایکیوپمنـٹ فیکٹریز میں اپرنٹس شپ کی 6066 جائیدادوں کے لیے درخواستیں طلب کررہا ہے جن میں آئی ٹی آئی کیٹگری کے 3847 اور نان آئی ٹی آئی زمرے کے 2219 ہیں ۔ تعلیمی قابلیت کم از کم 50 فیصد نمبرات سے دسویں جماعت یا اس کے مماثل امتحان میں کامیابی کم از کم 40 فیصد نمبرات سے کامیاب ہونا ہے ۔ اور متعلقہ ٹریڈ میں آئی ٹی آئی کامیاب ہونا ہے ۔ ٹریڈس کے اعتبار سے فٹر ، مشنسٹ ، آپٹیکل ورک ، الکٹرانک میکانک ، الکٹریشن ، ٹرنر ، ویلڈر ، فورجر اور ہیٹ ٹریٹر وغیرہ ہیں امیدوار کی عمر 24 سال سے کم رہنا چاہئے ۔ جب کہ تحفظات کے زمرے کے مطابق عمر میں رعایت رہے گی ۔ امیدوار کا انتخاب اکیڈیمک میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا جن میں سے آئی ٹی آئی اور نان آئی ٹی آئی امیدواروں کی علحدہ فہرست جاری کی جائے گی ۔ درخواست فیس جنرل امیدواروں کے لیے 100 روپئے ہے جب کہ تحفظات کے زمرے میں آنے والوں کیلئے فیس معاف ہے ۔ خواہش مند بے روزگار اہل امیدوار اپنی درخواستیں آن لائن 2 فروری 2020 تک داخل کرسکتے ہیں ۔ تفصیلات کیلئے ویب سائٹ ofb.gov.in ملاحظہ کریں ۔۔