ایک آرٹسٹ نے دیوار پر چسپاں 85 لاکھ کے موز کو کھایا اور کہا کہ میں بھوکا تھا

   

نیویارک ۔ /8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں ایک نمائش کے دوران دیوار پر چسپاں کئے گئے موز کو85 لاکھ روپئے میں فروخت کیا گیا ۔ آرٹسٹ ڈیوڈ دتونا نے اس موز کو کھایا اور کہا کہ میں بہت بھوکا تھا ۔ گیلری میں جمع ہجوم کے سامنے اس نے یہ موز بڑے مزے لیکر کھائے ۔ گیلری کے ترجمان نے کہا کہ دتونا کی اس حرکت سے موز کی قدر پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور اس نمائش پر کوئی آنچ آئے گی ۔ کیونکہ موز کی جگہ ضرورت پڑنے پر دوسرا موز لگایا جائے گا ۔