انقرہ : 7 ستمبر ( ایجنسیز ) تقریباً ایک ارب ڈالر کی لاگت سے تیار کی گئی کشتی پہلے سفر کے دوران سمندر برد ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ شمالی ترکیہ کے ساحل پر پیش آیا جہاں ایک لگڑری کشتی سمندر میں اترنے کے چند منٹ بعد ہی ڈوب گئی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس کشتی کو تقریباً ایک ارب ڈالر کی لاگت سے تیار کیا گیا تھا، اس 2 منزلہ کشتی کی لمبائی 85 فٹ تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی کے ڈوبنے پر اس کا کپتان، کشتی کا مالک اور 2 افراد اپنی جان بچانے کیلئے سمندر میں کود پڑے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کشتی 15 منٹ کے اندر دیکھتے ہی دیکھتے سمندر برد ہوگئی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔