ایک اور انتخابی جملہ کانگریس کی مودی پر تنقید

   

نئی دہلی ۔ کانگریس نے اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی پر پی ایم وشوکرما یوجنا کے آغاز پرشدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ ایک اور انتخابی جملہ پیش کر رہے ہیں لیکن ذات پات کی مردم شماری معاملے پر انتخابی طور پر خاموش ہیں۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ عوام دوبارہ بے وقوف نہیں بنیں گے اور یہ وقت وزیر اعظم مودی کی سبکدوشی کا ہے۔ اس سے پہلے اتوار کو مودی نے روایتی کاریگروںاور عام کاریگروں کیلئے 13,000 کروڑ روپے کی پی ایم وشوکرما یوجناکا آغاز کیا اور جدید ترین انڈیا انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایکسپو سینٹر کے 5,400 کروڑ روپے کے یاشو بھومی دہلی میں دوارکا میںپہلے مرحلے کا افتتاح کیا۔