لاہور: پاکستان سوپر لیگ 8 میں شرکت کرنے کے لیے انگلش کرکٹر سیم بلنگز پاکستان پہنچ گئے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے سیزن 8 میں سام بلنگز لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔ بلنگز نے ٹیم ہوٹل میں لاہور قلندرز کے اسکواڈ کو جوائن کر لیا۔ بلنگز آج پشاور زلمی کے خلاف میچ کے لیے لاہور قلندرز کو دستیاب ہوں گے۔