ایک اور بی جے پی ایم ایل اے کی ترنمول میں واپسی

   

کولکاتا : مغربی بنگال میں بی جے پی ارکان اسمبلی کی برسر اقتدار ترنمول کانگریس میں واپسی یا شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ تنموئے گھوش کی دل بدلی کے ایک روز بعد ایک اور بی جے پی ایم ایل اے بسواجیت داس نے آج ترنمول میں واپسی کرلی ہے۔ ترنمول ایم پی اور پارٹی جنرل سکریٹری ابھیشک بنرجی نے بسواجیت کی واپسی میں اہم رول ادا کیا۔