ایک اور جرمن وزیر کورونا کے باعث احتیاطاً کورنٹائن

   

Ferty9 Clinic

برلن: جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کے بعد وزیر اقتصادیات پیٹر آلٹمائر بھی کورونا وائرس کے باعث احتیاطی قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں بتائی۔ پیٹر آلٹمائر نے لکھا کہ برلن میں یورپی وزرائے تجارت کے اجلاس میں شریک ایک وزیر کے وفد کے ایک رکن میں کورونا وائرس کی موجودگی ثابت ہو گئی ہے۔ آلٹمائر نے کہا کہ اسی لیے وہ اب احتیاطی طور پر قرنطینہ میں ہیں۔ قبل ازیں جرمن دفتر خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ ہائیکو ماس بھی احتیاطاً قرنطینہ میں ہیں۔ وزیر خارجہ کے محافظوں میں سے ایک میں کورونا کی انفیکشن ثابت ہو گئی تھی۔