ایک اور فوجی سیٹلائٹ خلا میں چھوڑیں گے:ایران

   

تہران ۔24 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) ایرانی پاسداران انقلاب (تنظیم) نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ایک اور فوجی سیٹلائٹ بھیجنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ زمین کے مدار سے باہر بھیجے جانے والے حالیہ سیٹلائٹ جیسا ہو گا۔ پاسداران انقلاب کا یہ اعلان امریکی اور یورپی انتظامیہ کو کھلا چیلنج اور اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی ہے۔ایرانی پاسداران انقلاب میں فضائی خلائی فورس کے اسپیس یونٹ کے سربراہ میجر جنرل علی جعفر آبادی کا کہنا ہے کہ ہمارا اگلا اقدام ’’نور2‘‘ سیٹلائٹ کو چھوڑنا ہے ،یہ ہمارے ضخیم منصوبے میں شامل ہے۔امریکہ، فرانس اور جرمنی نے ایران کی جانب سے فوجی سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجے جانے کی پر زور مذمت کی ہے۔