ایک اور پاکستانی نژادامریکی جوبائیڈن کی ٹیم کا حصہ

   

واشنگٹن: امریکی نو منتخب صدر جو بائیڈن نے ایک اور پاکستانی نڑاد امریکی شہری سلمان احمد کو اپنی خارجہ پالیسی کی ٹیم میں شامل کرلیا۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں کہا گیا کہ سلمان احمد، اوباما نیشنل سیکیورٹی کونسل میں اسٹریٹجک پلاننگ کے سربراہ کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں اور وہ بحیثیت ڈائریکٹر پالیسی پلاننگ، امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں شمولیت اختیار کریں گے۔گزشتہ ماہ جو بائیڈن نے اعلان کیا تھا کہ ایک پاکستانی نڑاد امریکی شہری علی زیدی ڈپٹی نیشنل کلائمیٹ ایڈوائزر کی حیثیت سے ان کی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔سلمان احمد اقوام متحدہ میں امریکی مشن کے چیف آف اسٹاف اور اقوام متحدہ میں امریکی مستقل نمائندے کے سینئر پالیسی ایڈوائزر بھی رہ چکے ہیں۔سال 2009 میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ساتھ منسلک ہونے سے قبل سلمان احمد نے پرسٹن یونیورسٹی کے وْڈرو وِلسن اسکول آف پبلک اینڈ انٹرنیشنل افیئرز میں وِزیٹنگ پروفیسر اور ریسرچ اسکالر کی خدمات انجام دیں۔