ایک اور ڈوکلم کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے : بی جے پی ایم پی

   

نئی دہلی ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے رکن تاپیرگوا نے آج لوک سبھا میں یہ کہا کہ ریاست اروناچل پردیش میں ایک اور ڈوکلم کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے کیونکہ چین اروناچل پردیش کی 50 کیلو میٹر سے زائد اراضی پر قبضہ کرچکا ہے۔ ایوان میں وقفہ صفر کے دوران اس مسئلہ کو اٹھاتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جب بھی صدرجمہوریہ، وزیراعظم، وزیردفاع یا وزیرداخلہ ریاست کا دورہ کرتے ہیں تو چین اعتراض کرتا ہے۔