لندن ۔ /28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سابق ونڈیز کرکٹر گیریس سوبرس جو ایک اوور میں 6 چھکے اسکور کرنے والے پہلے پروفیشنل کرکٹر تھے ۔ اپنے ایک ہاتھ میں چھ انگلیوں کے ساتھ جنم لیا تھا ۔ سوبرس نے 11 انگلیوں کے ساتھ نوآبادیاتی کھیل میں حصہ لیا تھا ۔ جب وہ 9 سال کے تھے تو ان کی اضافی انگلیوں میں سے ایک کو کاٹ دیا گیا اور دوسری انگلی اس وقت چاقو سے کاٹ دی گئی جب وہ 14 سال کے تھے ۔