نئی دہلی، 5اگست (یو این آئی) سپریم کورٹ نے منگل کو مختلف میڈیکل کورسز میں داخلے کیلئے منعقدہ قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ (این ای ای ٹی-یو جی) 2025 کے امیدوار کی درخواست پر ایک ہفتے کے اندر دوبارہ جانچ کرنے کی ہدایت دی۔جسٹس بی وی ناگارتھنا اور جسٹس کے وی وشواناتھن کی بنچ نے رابن سنگھ کی رٹ پٹیشن پر متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد اس سلسلے میں یہ حکم دیا۔عدالت عظمیٰ 12 اگست کو اس درخواست کی سماعت کرے گی۔