ادخال پرچہ نامزدگی کے بعد بی آر ایس امیدوار وائی انجیا یادو کی پریس کانفرنس
شادنگر۔ 7 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہم نے حلقہ کو مختلف شعبوں میں تلخی فراہم کرنے کے لیے ہر لمحہ عوام کے لیے کام کیا ہے۔ ہم غریبوں کے لیے بہت سی اسکیمیں لائے ہیں.. اور بھی بہت سے ترقیاتی کام ہونے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار بی آر ایس امیدوار شادنگر حلقہ سابقہ ایم ایل اے وائی انجیا یادو نے آر ڈی او افس کے قریب میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شادنگر حلقہ کی عوام اگر ان کو پھر ایک بار موقع دیں تو شادنگر کو خوبصورت بنایا جائے گا۔ اور مزید بہتر ترقی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے منگل کو شادنگر میں آر ڈی او آفس میں قائم کردہ پرچہ نامزدگی مرکز میں شادنگر حلقہ بی آر ایس پارٹی امیدوار وائی انجیا یادو نے الیکشن ریٹراننگ افسر پرتھا سارتھی کو اپنا پرچہ نامزدگی حوالہ کیا۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد انہوں نے میڈیا کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس حلقہ کی اتنی ترقی ہوئی ہے جس طرح گزشتہ دہائیوں میں پہلے کبھی نہیں ہوئی ہوگی۔ منگل کو صرف ایک بی آر ایس امیدوار انجیا یادو کا پرچہ نامزدگی داخل کیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ نامزدگی شروع ہونے کے بعد یہ پہلی نامزدگی ہے۔ بی آر ایس امیدوار انجیا یادو کے ساتھ صرف چار لوگوں کو اجازت دی گئی۔ سینئر ایڈوکیٹ و سابقہ مارکٹ کمیٹی چیرمین رام کرشن ریڈی ، سابقہ ایم پی پی بیندی سرینواس ریڈی اور سدولہ کمار نے ایم ایل اے کے ساتھ ان کے نام کی تجویز پیش کی۔ انجیا یادو بغیر کسی ہنگامہ کے نامزدگی مرکز پہنچے۔ اور ایک گھنٹے کے اندر اپنا کام مکمل کرکے واپس لوٹے۔ مقامی امیدوار انجیا یادو نے فرخنگر منڈل کے رامیشورم مندر میں خصوصی پوجا کی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ انہیں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہو۔