ایک بار خون کا عطیہ تین زندگیاں بچانے کا سبب : بی شیودھر ریڈی

   

حیدرآباد ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ڈی جی پی تلنگانہ بی شیودھر ریڈی نے کہا کہ ایک بار خون کا عطیہ کرنے سے تین زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں ۔ انہوں نے عوام سے غلط فہمیوں اور شکوک و شبہات کو ترک کرنے اور سال میں ایک یا دو مرتبہ خون کا عطیہ کرنے کی اپیل کی ۔ پولیس شہدا کی یاد میں پولیس اس مہینے کی 21 سے 31 تاریخ تک ریاست بھر میں مختلف سماجی سرگرمیوں کا انعقاد کررہی ہے ۔ اس سلسلہ میں پولیس نے حیدرآباد کمشنر سی وی سجنار کی قیادت میں تھیلیسمیا متاثرین کیلئے شہر بھر میں خون کے عطیہ کے کیمپوں کا انعقاد کیا ۔ ڈی جی پی شیودھر ریڈی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور پیٹلہ برج ہیڈ کوارٹرس میں خون کے عطیہ کیمپ سے خطاب کیا ۔ ڈی جی پی نے کوویڈ کے دوران سائبر آباد کمشنر کے طور پر خدمات پر سجنار کی تعریف ی ۔ حیدرآباد کمشنر سجنار نے کہا کہ کیمپ کا انعقاد تھیلیسمیا متاثرین کیلئے 3500 یونٹ خون جمع کرنے کے مقصد سے کیا گیا ۔ شہر کے 12 بلڈ ڈونیشن کیمپوں سے 4427 یونٹ خون جمع کیا گیا جو ریکارڈ ہے انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جانب سے بہترین ردعمل مل رہا ہے ۔۔ ش