نئی دہلی: دہلی میں مقیم برہمن خاتون “فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے” کے لئے رمضان کا روزہ رکھتی ہے۔
2019 کے رمضان میں اپنا پہلا روزہ رکھنے والی جےشری شکلا کا کہنا ہے کہ محبت ، امن اور بھائی چارے کو فروغ دینے کا یہ ان کا طریقہ ہے۔
انکا کہنا ہے کہ فوٹوگرافر کی حیثیت سے وہ مسلمانوں کے ساتھ گھل مل گئی ہے۔ جامع مسجد میں وہ بار بار جا تی رہتی ہے۔
مسجد میں کبھی کسی نے مجھ سے یہ نہیں پوچھا کہ میں کس مذہب سے تعلق رکھتی ہوں۔ شام کے وقت افطار کے وقت لوگ مجھے کھانا پیش کرتے تھے جو وہ گھر سے لاتے تھے۔ اس چیز نے مجھے متاثر کیا ، میں اکیلی وہاں جاتی تھی پھر بھی میرے ساتھ بہت احترام اور محبت کا سلوک کیا جاتا ہے۔
اپنے فیملی ڈرائیور محمد کی مدد سے شکلا اپنے بڑھے ہوئے خاندان کے دباؤ کے باوجود ان چیزوں میں شرکت کرتی تھی۔
کسی نے براہ راست مجھ سے پوچھ گچھ نہیں کی ، لیکن کچھ لوگ بے چین تھے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے شکلا نے رمضان کے مقدس مہینے کے پہلے اور آخری دن روزہ رکھنے کا فیصلہ کیا۔