حیدرآباد /22 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ایک لڑکی کی خاطر دو لڑکوں میں لڑائی عام بات ہے ۔ ایسے کئی واقعات منظر عام پر آئے اور قتل بھی ہوئے ہیں لیکن پڑوسی ریاست آندھراپردیش کے شہر وشاکھاپٹنم میں ایک بوائے فرینڈ کی خاطر دو لڑکیاں سڑک پر ایک دوسرے سے جھگڑا کر گئی ۔ سب کے سامنے گالی گلوج کرتے ہوئے آپس میں بھیڑ گئی ۔ بیچ سڑک پر دونوں لڑکیاںا ایک دوسرے کے بال پکڑ کر لڑتی رہی ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس فوری وہاں پہونچ گئی اور دونوں کو تحویل میں لیتے ہوئے نابالغ لڑکیوں کی کونسلنگ کی ۔ دونوں لڑکیوں کے والدین کو پولیس اسٹیشن طلب کرتے ہوئے اس واقعہ سے انہیں واقف کروایا ۔ تفصیلات کے بموجب ایک لڑکے سے دو لڑکیاں محبت کرتی تھیں اور اس لڑکے کی خاطر دونوں آپس میں بحث و تکرار کے بعد دھنگامشتی پر اُتر آئی ۔ جس کو دیکھ کر سب حیرت زدہ رہ گئے ۔ فلمی انداز میں لوگ کی پرواہ کئے بغیر یہ لڑکیاں میرا بوائے فرینڈ نہیں میرا بوائے فرینڈ کہتے ہوئے ایک دوسرے کی پٹائی کی ۔ ن