سرینگر ۔29 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) ایک صحافی نے ایک کشمیری آدمی کے ساتھ تصویر کھنچوائی ، جس کا نام ماجد میر تھا اور اسے ٹوئیٹ کیا ۔ ٹوئیٹر نے اس آدمی کو اداکار اکشے کمار سے مشابہ قرار دیا ۔ ایک ٹوئیٹر استعمال کنندہ نے لکھا کہ ’’ ایسا لگتا ہے کہ کسی نے اکشے کمار کو کسی بوڑھے آدمی کا میک اپ کردیا ہے ‘‘ ایک اور ٹوئیٹر استعمال کنندہ نے لکھا میں نے اسے ’’ زوم ‘‘ کر کے دیکھا کہ کہیں کسی نے اس کی صورت پر اکشے کمار کی صورت نہ لگا دی ہو ‘‘ ۔