ایک تھا سردار اور ٹائیگر سلطان کے ہیرو توفیق سے سیاست ٹی وی پر انٹرویو

   

حیدرآباد ۔ 26 اکٹوبر ۔ سیاست ٹی وی کی عمر بے شک کم ہے لیکن صحافت کے تناور درخت کی ایک شاخ ہونے کے ساتھ ساتھ نیوزایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب عامر علی خان کی انتھک جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ کم وقت میں زبردست مقبولیت کی سمت گامزن ہے۔ سیاست ٹی وی بھی ہر شعبہ حیات میں شاندار کارکردگی رکھنے والے سیاسی قائدین خبروں کے علاوہ ایک سال کی تکمیل پر شہر حیدرآباد کی سرزمین سے تعلق رکھنے والے فلمی ہیرو اور ہیروئن کی صلاحیتوں کو ناظرین تک پہنچانے میں بھی سیاست نے اپنے ایک سال کی تکمل پر ’’حیدرآبادی ستارے‘‘ کی خصوصی پیشکش کرتے ہوئے حیدرآبادی اداکاروں کی بھی زبردست حوصلہ افزائی فرمائی ہے۔ فلمی شخصیتوں اور اداکاروں کو چاہئے کہ تفریحی سامان کی تخلیق تسکین قلب ہی کا ذریعہ نہ ہو بلکہ تفریحی فلمیں انسانی معاشرہ کیلئے مشعل راہ ہو کیونکہ فلمی اداکاروں کے نظریات اور معیاری و اصلاحی ادب سے ناظرین کی زندگی میں انقلابی تبدیلی رونما کرکے فکر بیداری پیدا کی جاسکتی ہے۔ تفریحی فلمیں وہی پائیدار ہوتی ہیں جو ناظرین کی ذہنی کیفیت کو اپنی گرفت میں لے لے۔ یہی شہہ پارے تفریح میں اپنی حیثیت کو منواتے ہیں۔ حیدرآبادی ستاروں کے انٹرویوز کے بی جانی کے ساتھ ہر اتوار کو رات 9:30 بجے سیاست ٹی وی پر دیکھا جاسکتا ہے۔ پروگرام کے ڈائرکٹر زاہد فاروقی جبکہ سی ای او جناب عامر علی خان ہیں۔ آج شام رات 9:30 بجے حیدرآبادی فلم ایک تھا سردار، ٹائیگر سلطان فلموں کے ہیرو توفیق خان کو دیکھا جاسکتا ہے۔