ایک جوڑے نے پولیس کانسٹیبل کو کاٹ لیا

   

حیدرآباد 20 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) حیدرآباد میں ایک پولیس کانسٹیبل کو ایک شخص اور اس کی شریک حیات نے کاٹ لیا جبکہ وہ ایک قدیم مقدمہ میں ناقابل ضمانت وارنٹ حوالے کرنے انکے مکان پہونچا تھا ۔ کہا گیا ہے کہ اس جوڑے نے پولیس کانسٹیبل پر نہ صرف حملہ کیا بلکہ اس کے کان ‘ ہاتھ اور پیر پر کاٹ دیا ۔ پولیس نے ایک عہدیدار کی شکایت پر جوڑے کے خلاف ایک تازہ مقدمہ درج کرلیا ہے ۔