ایک خاتون اوپری منزل کے فرش سے نچلی منزل پر گر پڑی

,

   

نیویارک : ایک ا مریکی خاتون کے ساتھ مکان میں عجیب حادثہ پیش آیا جب وہ اوپری منزل کا فرش ٹوٹنے سے نچلی منزل پر آ گری۔ نیویارک میں پیش آئے اس حادثہ کے وقت خاتون کی بیٹی نیچے کے فلور پر گانے کی مشق کررہی تھی۔ اس نے دیکھا کہ یکایک چھت ٹوٹ گئی اور اس کی ماں گر پڑی۔ یہ حادثہ ویڈیو ریکارڈ ہوگیا کیونکہ اس کی بیٹی اپنی مشق کی ریکارڈنگ کررہی تھی۔ جو فرش ٹوٹا وہ آر سی سی کا بنا نہیں ہے۔