ایک خاتون کو موٹر سیکل سوار نوجوانوں نے گولی ماردی

   

دھار: مدھیہ پردیش کے ضلع دھار میں آج مصروف سڑک پر دن دھاڑے قتل کی واردات پیش آئی جس میں دو نامعلوم نوجوانوں نے جو موٹر سیکل پر سوار تھے، ایک خاتون کو فائرنگ کے ذریعہ ہلاک کردیا۔ واردات کے بعد دونوں ملزمین فرار ہوگئے۔ صبح 11 بجے پیش آئے واقعہ میںمقتولہ کی شناخت بسنت وہار محلہ کی ساکنہ کے طور پر کی گئی۔ یہ واردات مقامی مندر کے پاس پیش آئی جہاں مقتولہ نے اپنی اسکوٹی کھڑی کی تھی۔ پولیس نے جائے واردات کا معائنہ کیا اور نعش کو دواخانہ منتقل کردیا۔