حیدرآباد /2 جولائی ( سیاست نیوز ) پنجہ گٹہ کے علاقہ میں ایک خاتون نے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق 26 سالہ وینکٹا لکشمی جو ایم ایس مقطعہ علاقہ کے ساکن روی کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کو شوہر اور سسرالی رشتہ دار زائد جہیز کیلئے ہراساں و پریشان کر رہے تھے ۔ جس سے تنگ آکر اس خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔