حیدرآباد 14 جنوری (پی ٹی آئی) شہر کی ایک خاتون کی ایک عدالت میں شکایت پر پولیس نے غیر منقسم ریاست آندھراپردیش کے پانچ آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایک خاتون نے شکایت کی تھی کہ ان میں سے ایک افسر نے ماضی میں اس کے خلاف ’فرضی‘ مقدمہ درج کرتے ہوئے ہراساں کیا تھا۔ عدالت کی ہدایت پر پولیس اسٹیشن میں ہندوستانی تعزیری ضابطہ کی مختلف دفعات 120 (مجرمانہ سازش)، 193 (فرضی ثبوت) اور دیگر کے تحت تین سابق آئی اے ایس اور دو سابق آئی پی ایس افسران کے خلاف شکایت درج کی ہے۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے کہاکہ اس خاتون کے خلاف ایک جھوٹی شکایت کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے اُس کو گرفتار کیا گیا تھا۔ این ایس ایس کے مطابق سعیدآباد پولیس نے غیر منقسم آندھراپردیش کے سابق ڈائرکٹر جنرل پولیس دنیش ریڈی کے علاوہ ایل این راجو، رتنا پربھا، ایس وی پرساد، پی کے موہنتی اور ودیا ساگر کے خلاف ایک خاتون وتسلہ کی شکایت پر یہ مقدمہ درج کیا۔