جامعہ ملیہ اسلامیہ میں مسلسل ایک مہینے سے زائد عرصہ سے حکومت کے بنائے ہوئے کالے قانون کے خلاف طلباء اور عوام احتجاج کر رہے ہیں۔ کل سماجی کارکن ارون وھتی صاحبہ اس احتجاج میں شامل ہوئی اور طلباء کی ہمت افزائی کی اور کہا کہ اپ اپنے احتجاج جمھوری انداز میں جاری رکھیں۔
طلباء کی مانگ یہ بھی ہے طلباء پر ہونے والے مظالم کی صحیح جانچ کی جاۓ اور یہ پتہ لگایا جائے کہ اسکے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔
سماجی کارکن نے کہا کہ اگر ہم سب ایک ہوجائیں تو وہ اتنا بڑا حراستی کیمپ بنا نہیں سکتے اور ان کا بنایا ہوا ہم سب کےلیے کافی نہیں ہوگا، مگر یہ ضرور ہوگا کہ ایک دن یہ حکومت خود کیمپ میں چلی جائے گی۔
واضح رہے کہ حکومت کے بنائے ہوئے اس قانون کے خلاف پورا انصاف پسند طبقہ ایک ہو گیا ہے اور اس حکومت سے اس قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہا ہے، اور اس عوامی اتحاد سے حکومت بوکھلا گئی ہے۔
سماجی کارکن ارون وھتی رائے بھی مسلسل اسکے خلاف جدوجہد کر رہی ہے اور عوام کی تحریک کا حصہ بن رہی ہے۔۔