ایک دن میںممبئی پولیس کے 303 ملازمین کورونا سے متاثر ، 5فوت

   

ممبئی : مہاراشٹر پولیس پر کورونا وائرس کا قہر مسلسل جاری ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 303 اہلکارکورونا سے متاثر پائے گئے اور پانچ کی موت ہوگئی۔مہاراشٹر پولیس کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق پولیس کے اب تک مجموعی 13,180اہلکار کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اس میں 1387 افسر اور 11,793سپاہی ہیں۔ پولیس فورس کے مجموعی متاثرین میں سے 10,655 نے کورونا کو شکست دے دی ہے ۔ کورونا کو شکست دینے والوں میں 1060 افسر اور 9595 اہلکار شامل ہیں۔ مجموعی 2389 ایکٹو کیسز میں 313 افسر اور 2076 اہلکار شامل ہیں۔ پولیس کے اب تک 136 اہلکاروں کی کورونا سے موت ہو چکی ہے ، جس میں 14 افسر اور 122 جوان شامل ہیں۔