ایک دن میں چھ قتل، یوگی حکومت نے ایس ایس پی کو عہدہ سے بر خاست کر دیا

   

پریاگ راج19 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) اتر پردیش کی یوگی حکومت نے پیر کو ضلع میں ایک دن میں چھ قتلوں کے بعدسینئرسپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) اتول شرما کو عہدہ سے ہٹا دیا۔ایڈیشنل چیف سکریٹری، آنیش اوستی کے مطابق ستیارتھ انیرودھ پنکج کو پریاگ راج میں نیا ایس ایس پی مقرر کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز چھ قتلوں سے ضلع میں خوف و ہراس پھیل گیا۔دھومن گنج کے علاقے چوپھا ٹک پل پر تین افراد کو گولی مارکر ہلاک کر دیا گیا۔اس قتل کی وجہ دیوار تعمیر کرنے سے متعلق تنازعہ بتائی گئی ہے۔اس سلسلہ میں دس افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے،جن میں سے 8افراد کر گرفتار کیا گیا ہے۔اسی طرح دوسرے واقعہ میں کو راری گاؤں میں ایک جوڑے کو تیز دھار ہتھیار سے مارا گیا۔یہ جوڑا سنتوش اور سیما،پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ سو رہے تھے۔تیسرے واقعہ میں،الا پور کے علاقے میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص کو ہلاک کر دیا گیا۔مقتول کے لواحقین نے پانچ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر وائی ہے۔پرانی دشمنی اس قتل کی وجہ بتائی گئی ہے۔