نئی دہلی ۔30مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام)کورونا وائرس کے کیسوں میں پیر کو ایک دن میں سب سے زیادہ 227 معاملوں کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ ہندوستان کے مصدقہ مریضوں کی تعداد بڑھکر 1251 ہوگئی۔ مرکزی وزارت صحت نے کہاکہ اموات کی تعداد 32 ہوگئی ہے ۔ 1117 زیرعلاج مریض ہیں اور 101 صحتیاب ہوچکے یا اُنھیں ڈسچارج کیا گیاہے ۔ ایک مریض کا نقل مقام ہوا ہے ۔ وزارت کے مطابق 1251 کیسوں میں 49 بیرونی شہری ہیں۔ یہ اعداد و شمار 9:30 بجے شب تک درست ہیں جن میں تین تازہ اموات شامل ہیں۔ گجرات اور مدھیہ پردیش سے ایک ایک مریض کے فوت ہونے کی اطلاع ہے ، تیسرے کا مقام نامعلوم ہے ۔