ایک دن میں 1,121پروازیں 1.2لاکھ سے زیادہ مسافر

   

نئی دہلی: کوویڈ 19 کی وبا کے درمیان فضائی سفر کے سلسلے میں مسافروں کا یقین بڑھنے سے منگل کو 1100 سے زیادہ پروازوں میں ایک لاکھ 20 ہزار سے زیادہ مسافروں نے سفر کیا جو نیا ریکارڈ ہے ۔شہری ہوابازی کی وزارت نے بتایا کہ یکم ستمبر کو 1,121 پروازوں میں 1,20,725 مسافروں نے سفر کیا۔یہ مکمل لاک ڈاؤن کے بعد کا ریکارڈ ہے ۔شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے ٹویٹ کرکے کہا،‘‘نئی بلندی کی سمت ! یکم ستمبر کو 1,121گھریلوں پروازوں میں 1,20,725 مسافروں نے سفر کیا۔یہ ڈومسٹکآپریشن دوبارہ شروع ہونے کے بعد 101 واں دن تھا۔گزشتہ 25 مئی کو 418 پروازوں میں 30,550 مسافروں کے ساتھ شروعات ہوئی تھی۔