ایک دن میں24 پروازوں میں بم کی جھوٹی اطلاع

   

ممبئی؍نئی دہلی: اتوار کو ہوابازی کمپنیوں کی 24 پروازوں کو بم کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ان میں IndiGo، Vistara، Air India اور Akasa Air شامل ہیں، جنہیں مختلف پروازوں پر بم کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ انڈیگو، وستارا اور ایئر انڈیا کو چھ دھمکیاں ملیں۔اس ہفتے اب تک 90 سے زائد پروازوں کو دھمکیاں مل چکی ہیں جو جھوٹی ثابت ہو چکی ہیں۔وستارا کے ترجمان نے کہاکہ پروٹوکول کے مطابق، حکام کو مطلع کر دیا گیا اور ان کی ہدایات کے مطابق عمل کیا جا رہا ہے۔ اکاسا ایئر کی چھ پروازوں کیلئے دھمکی ملی تھیں۔ اکاسا ایئر ترجمان نے کہا کہ کہ مروجہ طریقہ کار اور چھ طیاروں کی مکمل تحقیقات کے بعد، انہیں کلیئر کر دیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ ایئر انڈیا کی کم از کم چھ پروازوں کو دھمکیاں موصول ہوئی ہیں لیکن ایئر لائن سے فوری کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔