وقفہ والے دن آن لائن کلاسیس ، حاضری کی شرط لازمی نہیں ، طلبہ کی رضامندی ضروری
حیدرآباد ۔ ریاست میں ایک دن کے وقفہ سے انٹرمیڈیٹ کے باقعادہ کلاسیس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ وقفہ کے دن طلبہ کو آنلائن کلاسیس میں شرکت کرنے کا موقع فرایہم کیا جارہا ہے ۔ کلاسیس میں شرکت کیلئے طلبہ کو اختیار دیا جارہا ہے۔ لازمی طور پر شرکت کرنے کی کوئی شرط نہیں رکھی گئی ہے ۔ اس سلسلہ میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ تلنگانہ نے رہنمایانہ خطوط کی اجرائی عمل میں لائی ہے ۔ سرکاری و خانگی جونئیر کالجوں کو یکم جولائی سے فرسٹ ایر اور سکینڈ ایر کے کلاسیس شروع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ طلبہ کیلئے ایک دن آف لائن اور دوسرے دن آن لائن کلاسیس میں تعلیم فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ رہنمایانہ خطوط میں بتایا گیا ہے کہ باقاعدہ کلاسیس مںی شرکت کرنے والے طلبہ کی رضامندی لازمی طور پر حاصل کرنا ضروری رہے گا ۔ 75 فیصد حاضری لازمی نہیں رہے گی ۔ گذشتہ سال کی طرح جاریہ سال بھی 70 فیصد نصابی تعلیم کو اہمیت دینے کے امکانات روشن ہیں تاہم نصاب کے معاملے قومی سطح پر جو فیصلہ کیا جائے گا اس کی بنیاد پر ریاست میں بھی فیصلہ کیا جائے گا ۔ کلاسیس میں طلبہ کے درمیان فاصلاتی دوسری برقرار رکھیں ۔ آن لائن تعلیم اور دوسری تفصیلات کیلئے لکچررس اور طلبہ کے ساتھ واٹس اپ گروپس بنانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے ۔ آج سے ریاست میں ٹیچرس ، لکچررس اور غیر تدریسی عملہ اسکولس اور کالجس میں ڈیوٹی سے رجوع ہوگیا ہے ۔ یکم جولائی سے کلاسیس کا آغاز ہو رہا ہے ۔ جس کے پیش نظر ٹیچرس اور لکچرارس کو آن لائن ، آف لائن کلاسیس کے انتظامات کرلینے کی ہدایات دی گئی ہے ۔ یکم جولائی سے 8، 9، 10 جماعت کے باقاعدہ کلاسیس کا آغاز ہوگا یا آن لائین میں تعلیم فراہم کی جائے گی ۔ اس پر ابھی کوئی قطعی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔