l لندن کے گریٹ اور منڈ ہاسپٹل میں پاکستان کے چارسلا علاقہ سے تعلق رکھنے والے ایک دوسرے سے جڑی ہوئی دو سالہ جڑواں بہنوں صفا، مروہ کو 55 گھنٹے طویل آپریشن کے ذریعہ الگ کردیا گیا۔ پیدائشی طور پر ایک دوسرے سے جڑی ان بیٹیوں کو الگ کرنے کیلئے قبل ازیں چار آپریشن کئے گئے تھے۔ کامیاب آپریشن کے بعد لندن کے باوقار ہاسپٹل نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کئے گئے ٹوئیٹ میں لکھا کہ ’’صفا اور مروہ کیلئے مستقبل میں ایک طویل زندگی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ پوری طرح سے سرگرم، متحرک و خوشحال زندگی گذاریں گی‘‘۔