ایک دو دن میں جنگ بندی متوقع

   

غزہ :حماس کے سیاسی رہنما موسی ابو مرزوق نے کہاکہ ’’میرے خیال میں جنگ بندی کے حوالے سے جاری کوششیں کامیاب ہو جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہامجھے امید ہے کہ ایک یا دو دن کے اندر جنگ بندی ہو سکتی ہے اور یہ جنگ بندی باہمی معاہدے کی بنیاد پر ہوگی۔الجزیرہ ٹیلی ویزن کے مطابق اقوام متحدہ کے مشرق وسطی کے لیے سفیر امن ٹور وینیز لینڈ قطر میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ سے ملاقات کر رہے ہیں۔