ایک روزہ برٹش ہائی کمشنر … ہندوستانی لڑکیوں کو موقع

   

نئی دہلی : برطانوی ہائی کمیشن کو ہندوستانی لڑکیوں ( 18 تا 23 سال ) سے درخواستیں مطلوب ہیں جو ایک دن کیلئے ہائی کمشنر بننا چاہتی ہیں۔ برطانیہ کے بڑے نٹ ورک کی نگرانی کیلئے منتخب لڑکی کو ایک دن کا ہائی کمشنر بنایا جائے گا ۔ 13 ستمبر تک درخواست دی جاسکتی ہے۔ تلنگانہ اور اے پی سے بیسٹ انٹریز کو حیدرآباد میں ایک روز کیلئے ڈپٹی ہائی کمشنر بننے کا موقع ملے گا ۔