نئی دہلی : ہندوستان میں جمعہ کو زائد از 93 لاکھ کوویڈ۔19 ویکسین ڈوز دیئے گئے جو ایک دن میں اب تک کی اعظم ترین تعداد ہے۔ مرکزی وزارت صحت نے ایک بیان میں بتایا کہ ایک اور نمایاں پیشرفت میں کوویڈ ویکسینیشن کا کوریج ملک میں 62 کروڑ (62,09,43,580) سے آگے بڑھ چکا ہے۔ یہ عبوری رپورٹ ہے۔ دن بھر کی قطعی رپورٹ متعاقب جاری کی جائے گی۔ وزیرصحت منسکھ منداویا نے ٹوئیٹ کیا کہ تمام شہریوں کو مبارکباد کیونکہ ہندوستان میں آج زائد از 90 لاکھ سے زیادہ کوویڈ ویکسین دیئے جاچکے ہیں اور یہ تعداد بڑھ رہی ہے۔ 17 اگست کو ملک بھر میں 88 لاکھ سے زیادہ ویکسین ڈوز د یئے گئے تھے۔