لگاتار چھٹے روز 14,000 سے زیادہ نئے کیس۔ متاثرین کی تعداد 4.73 لاکھ۔ جملہ اموات 14,894
نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (کوویڈ 19)انفیکشن کے نئے معاملوں میں ہرروز اضافے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اورپچھلے 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 16,922 نئے مریض آنے سے متاثرین کی تعداد 4.73 لاکھ کے پاس پہنچ گئی ہے ۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جمعرات کو جاری اعدادو شمار کے مطابق کورونا وائرس کے انفیکشن کے 16,922 نئے معاملوں کے ساتھ کُل متاثرین کی تعداد بڑھکر 4,73,105 ہوگئی ہے ۔پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اس بیماری سے 418 لوگوں کی موت کے ساتھ کُل متاثرین کی تعداد بڑھکر 14,894 ہوگئی ہے ۔دوسری جانب اس بیماری سے نجات پانے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اسی مدت میں 13,012 مریض ٹھیک ہوئے ہیں،جنہیں ملا کر اب تک کُل 2,71,697 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔ملک میں ابھی کورونا انفیکشن کے 1,86,514 فعال معاملے ہیں۔کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 3,890 معاملے درج کئے گئے اور 208 لوگوں کی موت ہوئی۔اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرین کی تعداد بڑھکر 1,42,900 اور ہلاک شدگان کی تعداد بڑھکر6,739 ہوگئی ہے ۔اس دوران ریاست میں انفیکشن کے معاملوں کے مقابلے میں زیادہ 4,161لوگ ٹھیک ہوئے ہیں جس کے بعد ٹھیک ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھکر 73,792 ہوگئی ہے ۔دارالحکومت دہلی میں بھی کورونا کی وبا نے قہر برپا کیا ہوا ہے اور انفیکشن اور موت کی مسلسل بڑھتی تعداد کے ساتھ اب یہ ملک میں دوسرے مقام پر آ گئی ہے ۔پچھلے 24 گھنٹوں میں 3,788 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ کُل تاثرین کی تعداد 70,390 ہوگئی۔اسی مدت میں 64 مریضوں کی موت ہونے کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 2,365 ہوگئی۔دارالحکومت میں 41,437 مریض ٹھیک ہوئے ہیں،جنہیں مختلف اسپتالوں سے چھٹی دی جاچکی ہے ۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں تمل ناڈو تیسرے مقام پر ہے ،جہاں کُل متاثرین کی تعداد اب 67,468 پہنچ گئی ہے اور اب تک اس وائرس سے 866 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ریاست میں 37,763 لوگوں کو علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دی جاچکی ہے ۔ملک کی مغربی ریاست گجرات کوویڈ 19 کے متاثرین کی تعداد کے معاملے میں چوتھے مقام پر ہے ،لیکن ہلاک شدگان کی تعداد کے معاملے میں یہ مہاراشٹر اور دہلی کے بعد تیسرے مقام پر ہے ۔گجرات میں اب تک 28,943 لوگ وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 1735 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ریاست میں 21,088 لوگ اس بیماری سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔آبادی کے حساب سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں کورونا انفیکشن کے اب تک 19,557 معاملے سامنے آئے ہیں اور اس وائرس سے 596 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 12,586 مریض ٹھیک ہوگئے ہیں۔راجستھان میں بھی کورونا کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے اور یہاں متاثرین کی تعداد 16,009 ہوگئی ہے اور اب تک 375 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ،جبکہ 12,611 لوگ پوری طرح ٹھیک ہوئے ہیں۔
