ایک ساتھ تین طلاق دینے پر شوہر کیخلاف کیس درج

   

پرتاپ گڑھ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام )اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ جیٹھوارہ پولیس نے تین طلاق قانون کے نفاذ کے بعد پہلی مرتبہ اہلیہ کو ایک ساتھ تین طلاق دینے پر شوہر کے خلاف اتوار کی شام سنگین دفعات میں کیس درج کیا ۔ایس ایچ او ونود یادو نے بتایا کہ پرمین نے دی گئ شکایت میں الزام عائد کیا ہے کہ اس کی شادی چھ سال قبل نیاز عرف ببلو ساکن چمرو پور پٹھان کے ساتھ ہوئ تھی ۔اس کے ایک تین سال کا بیٹا ہے۔سسرال والے کار کا مطالبہ کر اس کے ساتھ مار پیٹ کرتے رہے ۔ہفتہ کو اس کے ساتھ مارماپیٹ کی گئ ۔جب اس کا والد ارمان نے ثالثی کے کوشش کی تو ایک ساتھ تین طلاق بول دیا ۔شکایت پر نیاز عرف ببلو و دیگر سسرال والوں کے خلاف 498 اے ۔3/4 ڈی پی ایکٹ ۔504/506 تعزیرات ہند و مسلم یومین پروٹیکشن آف رائٹ و میرج ایکٹ 2019 کی دفعہ 4 کے تحت کیس درج کیا گیا ۔محترمہ مفتی نے سوالیہ لہجہ میں کہا کہ جموں وکشمیر کو ہندستان سے جڑ کر کیا ملا۔ مذہب کی بنیاد پر ایک اور تقسیم۔ ہمارا خصوصی درجہ بھیک میں نہیں ملا ہے ۔ یہ پارلیمنٹ کی طرف سے دیا گیا حق ہے ۔ جموں وکشمیر قیادت اور مرکزی حکومت نے ایک سمجھوتہ کیا تھا جس کی آج خلاف ورزی کی گئی۔