ایک سال سے لا پتہ فوجی اہلکار کی نعش بر آمد

   

سری نگر :جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے محمد پورہ میں چہارشنبہ کی صبح بر آمد ہونے والی نعش کی شناخت سال گذشتہ کے ماہ اگست سے لاپتہ ایک ٹریٹوریل آرمی سے وابستہ ایک فوجی اہلکار کے بطور ہوئی ہے ۔بتادیں کہ سال گذشتہ کی دو اگست کو ٹریٹوریل آرمی کی 162 بٹالین سے وابستہ شاکر منظور ساکن ہرمین کولگام نامی ایک اہلکار لاپتہ ہوا تھا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے محمد پورہ میں بی ایس این ایل ٹاور کے نزدیک چہارشنبہ کی صبح جس سڑی ہوئی عدم شناخت نعش کو پولیس نے اپنی تحویل میں لیا تھا اس کی شناخت معلوم ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ نعش سال گذشتہ کی دو اگست کو لاپتہ ہونے والے ٹریٹوریل آرمی سے وابستہ شاکر منظور کی ہے ۔