ایک سال میں اسرائیل نے 319فلسطینیوں کا قتل کیا : رپورٹ

   

تل ابیب : ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ برس 319 فلسطینیوں کا خون بہایا۔اسرائیلی انسانی حقوق تنظیم بی ٹی سلم کا کہنا ہے کہ سال 2021 میں 7 بچوں سمیت 319 فلسطینی شہریوں کا قتل ہوا ، جبکہ 295 مکانات زمین بوس کیے گئے۔ بی ٹی سلم کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ کے مطابق 2021 فلسطینیوں کے لیے اسرائیل کے غزہ پر حملے کرنیو الے 2014 کے بعد کا خونی ترین سال ثابت ہوا ہے۔14 مئی 2021 کا دن سال کا خونی ترین دن ثابت ہوا جب اسرائیلی فوجیوں اور غیر قانونی آبادکاروں نے 13 فلسطینیوں کو مار ڈالا تھا۔یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ گزشتہ برس مشرق القدس اور دریائے اْردن کے مغربی کنارے پر فلسطینیوں کے 295 مکانات کو مسمار کر دیا گیا اور 463 بچوں سمیت 895 فلسطینی شہریوں کو بے گھر کر دیا گیا۔