ممبئی : تقریباً 52 فیصد ہندوستانی کمپنیاں گزشتہ 12 ماہ کے دوران سائبر سیکوریٹی حملہ کا شکار ہوئی ہیں۔ ایک سروے کے مطابق جو آج جاری کیا گیا، سائبرحملوں کے تعلق سے 71 فیصد آرگنائزیشنس نے اعتراف کیا کہ انہیں سنگین نوعیت کے مسائل سے دوچار ہونا پڑا۔ 65 فیصد نے کہا کہ انہیں سیکوریٹی سسٹم کی بحالی کیلئے ایک ہفتہ سے زائد وقت لگا۔
