ایک سال کی کمسن بچی کی پانچویں منزل سے گرنے پر موت

   

حیدرآباد : /17 نومبر (سیاست نیوز) حبیب نگر کے علاقہ ملے پلی میں ایک دردناک واقعہ پیش آیا جس میں اونچی عمارت سے گرنے کے نتیجہ میں ایک سال کی کمسن بچی ہلاک ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق اکشرا جو اپنے اپارٹمنٹ کی پانچویں منزل پر کھیل رہی تھی کہ بالکونی کی جالی سے کھیلتے ہوئے نیچے گرپڑی ۔ اس حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگئی اور اس کے سر پر گہرا زخم آیا ۔ پولیس حبیب نگر کو اس بات کا پتہ چلنے پر مقامی عوام کی مدد سے نیلوفر دواخانہ منتقل کیا ۔ جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس حادثہ کے وقت بچی کے ماں باپ مکان میں موجود نہیں تھے اور قریب کی ایک دوکان کو خریدی کیلئے گئے ہوئے تھے ۔ اس حادثہ کے بعد اکشرا کے ماں باپ پر سکتہ طاری ہوگیا ۔ پولیس حبیب نگر نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔ ب