ایک سے زائد شادیاں کرنا خواتین کے ساتھ نا انصافی ہے : جامعہ الازہر کے امام شیخ احمد الطیب 

,

   

قاہرہ : دنیا کی شہرت یافتہ دینی اسلامی درسگاہ جامعہ الازہر مصر کے شیخ نے آج بیان دیا ہے کہ مرد کیلئے ایک سے زائد شادیاں کرنا اس کی بیوی کے لئے ناانصافی ہے ۔ ان کے اس بیان پر عالمی سطح پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاتھا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ ایک سے زائد شادی کرنی چاہئے میرے خیال میں یہ غلط ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اسلام نے کچھ پابندیوں کے پیش نظر ایک سے زائد شادیوں کی اجازت دی ہے جن میں مساوات اہم جز ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ اگر انصاف سے کام نہ لیا جائے تو ایک سے زائد بیویوں سے منع کیاگیا ہے ۔ جامعہ الازہر کے امام شیخ احمد الطیب کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر گرماگرم بحث چھڑ گئی ہے ۔ کچھ لوگوں نے ان کے اس بیان کی تائید کی ہے او ربعض لوگوں نے مسترد کردیا ہے ۔ دوسری جانب مصر کی قومی کونسل برائے خواتین نے ان کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے ۔

کونسل کی چیر مین مایا مورسی نے کہا کہ اسلام عورت کو عزت دیتا ہے او ر ان کے ساتھ منصفانہ برتاؤ کرنے کا حکم دیتا ہے ۔